وہ روتے روتے سو جاتی ہے

جانا . . ! کیا کبھی دیکھا ہے تم نے ؟
راتوں میں جاگتی ہوئی ،
خود سے باتیں کرتی ہوئی ،
اس پاگل سی لڑکی کو . . . ؟ ؟ ؟
جو تمھارا ساتھ چاہتی ہے . .
اور صرف تمہیں چاہتی ہے . . .

کیا کبھی دیکھا ہے تم نے . . . ؟
اسے بہت قریب سے . . . ؟
جسکی آنکھوں میں تمھارے ہی خواب ہیں .
جسکی سوچوں میں تمھارے ہی خیال ہیں
وہ جب روتی ہے . . . اسے تم جب رلاتے ہو
اسکی آنکھوں میں وہ معصوم خواب ،
دم توڑ دیتے ہیں . . . . .
اسکی آنکھوں کو چھوڑ دیتے ہیں . . .
وہ خود کو بھول جاتی ہے
وہ خود سے دور ہوجاتی ہے

کیا کبھی دیکھا ہے تم نے ؟
اس کے مرجھائے سے چہرے ہو ؟
وہ کیسی کھل سا جاتا ہے . . .
جب تم پاس اس کے آتے ہو
اور اسے پھر مناتے ہو
وہ خواب پھر سجاتی ہے
اور تم کو پھر سمجھاتی ہے . .
تم دور نا مجھ سے جایا کرو
تم روٹھ نا مجھ سے جایا کرو

کیا کبھی دیکھا ہے تم نے . .
اس لڑکی کو ہستے ہوئے . . . ؟
وہ ہستی بہت ہی رہتی ہے ،
مگر اس کے چہرے پر ،
وہ ہنسی کچھ سجتی نہیں . . .
اداسی اس کے چہرے کی ،
نمایاں نظر آتی ہے . . .
وہ ہستے ہستے کھو جاتی ہے . . .
وہ روتے روتے سو جاتی ہے . . . . !

Posted on Jan 05, 2012