یہی وعدہ لیا تھا نا
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے
لو دیکھو ! دیکھ لو آ کے
میری آنکھوں کو دیکھو تم
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں
میرے ہونٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں
کوئی بھی غم اگر آیا
یوز ہنس کر سہا میں نے
میرے چہرے کو دیکھو تم
ہمیشہ پر ’ سکون ہو گا
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ کر دیا پورا
مگر اک بات ہے پیارے
کبھی جو وقت مل جائے
تو میری شاعری پڑھنا
تمہیں محسوس تو ہو گا
کہیں تلخی بھرا لہجہ
کہیں پے سرد سا لہجہ
کہیں پے درد کی جھیلیں
کہیں لہجے کی کڑواہٹ
سنو !
میں خوش تو ہوں لیکن
میرا ہر لفظ روتا ہے
میرا ہر لفظ روتا ہے .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ