یہی وفاء کا صلہ ہے ، تو کوئی بات نہیں
یہ درد تم نے دیا ہے ، تو کوئی بات نہیں
یہی بہت ہے کے تم دیکھتے ہو ساحل سے ،
سفینہ ڈوب رہا ہے ، تو کوئی بات نہیں
رکھا تھا آشیانہ دل میں چھپا کے تم کو ،
وہ گھر تم نے چھوڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں ،
تم ہی نے آئینہ دل میرا بنایا تھا
تم ہی نے توڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں ،
کسے مجال کہے کوئی مجھ کو دیوانہ ،
اگر یہ تم نے کہا ہے تو کوئی بات نہیں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ