زندگی درد کا شعلوں سے ہوا دیتی ہے

زندگی درد کا شعلوں سے ہوا دیتی ہے
محبت انسان کو پاگل بنا دیتی ہے

بن محبت کا کوئی جی نہیں سکتا
نفرت بشر کو اندر سے جلا دیتی ہے

کیوں ڈرتے نہیں لوگ بد دعاؤں سے
بد دعا مظلوم کی آسمان ہلا دیتی ہے

محبت تیرے بس کی بات نہیں میرے یار !
دنیا دیوانوں کو دیواروں میں چنوا دیتی ہے

زندگی کا بھروسہ کون کرے ؟
موت تو انسان کو مٹی میں ملا دیتی ہے . . . !

Posted on Jul 09, 2012