زندگی جب بھی تیری بزم میں لاتی ہے ہمیں

زندگی جب بھی تیری بزم میں لاتی ہے ہمیں
یہ زمین چاند سے بہتر نظر آتی ہے ہمیں

سرخ پھولوں سے مہک اٹھتی ہیں دل کی راہیں
دن ڈھلے یوں تیری آواز بلاتی ہے ہمیں

یاد تیری کبھی دستک کبھی سرگوشی سے
رات کے پیچھلے پہر روز جاگتی ہے ہمیں

ہر ملاقات کا انجام جدائی کیوں ہے
اب تو ہر وقت یہی بات ستاتی ہے ہمیں .

Posted on Feb 16, 2011