کانچ کی چوڑی
کانچ کی چوڑی
کتنی سادہ ،
کتنی پیاری ،
کانچ کی چوڑی جیسی لڑکی ،
کالج کے اک کمرے میں بیٹھی ،
جانے کیا کچھ سوچ رہی تھی ،
اسکا ہاتھ کلائی پر تھا ،
اور وہ کچھ کچھ خوفزدہ تھی ،
اب کیا ہوگا ؟
میں بھی اس کے پاس ہی بیٹھا ،
اسکو غور سے دیکھ رہا تھا ،
میں نے اسکا ہاتھ پکڑا ،
اور پیار سے پوچھا ،
کیا ہے قصہ ؟
اسکی آنکھیں بھیگ گیئں ،
اور وہ دھیمی سی آواز میں بولی . . .
دیکھو . . . محسن ! !
" میری چوڑی ٹوٹ گئی ~ . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ