رات کا آخری پہر
رات کا آخری پہر تھا . . . !
مجھ سے چاند نے کہا
ہمنشیں الوداع
مجھ کو نیند آ رہی ہے
کل ملیں گے اسی جگہ
میں سن کر مسکرا دیا
اس کو بتلا دیا
جانے والے لوٹتے نہیں تم نہیں آؤ گے
مجھے ہے یقین
میری بات سن کر وہ رک گیا
اور کہنے لگا
تم سے وعدہ کروں پھر پورا نا کروں
ایسا ممکن نہیں
سن اے ہمنشیں
میں چاند ہوں
انسان نہیں . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ