ابھی اس طرف نا نگاہ کر ،
میں غزل کی پلکیں سنور لوں ، ،
میرا لفظ لفظ ہو آئینہ ،
تجھے آئینے میں اُتار لوں ، ،
میں تمام دن کا تھکا ہوا ،
تو تمام شب کا جگا ہوا ، ،
ذرا ٹھہر جا اسی مور پر ،
تیرے ساتھ شام گزار لوں ، ،
اگر آسمان کی نمائش میں ،
مجھے بھی اِذْن قیام ہو ، ،
تو میں موتیوں کی دکان سے ،
تیری بالیاں ، تیرے ہار لوں ، ،
کئی اجنبی تیری راہ کے ،
میرے پاس سے یوں گزر گئے ، ،
جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی ،
تیرا نام لے کر پکار لوں . . . !
Posted on Mar 26, 2012
سماجی رابطہ