ایک عجیب سی لہر
جاگ اٹھی ہے من میں
لہر کچھ کر دکھانے کی
مشکل سے مشکل وقت میں
آگے بڑھ جانے کی
دنیا کی باتیں کم سن کر
خود کو بھی آزمانے کی
کٹھن سے کٹھن رستوں پر بھی ،
اکیلے چل جانے کی .
جلتا ہے جیسے پروانہ لاؤں میں
اسی شمع کی طرح جل جانے کی
آسمان تک تو سب جاتے ہیں
پر آسمان کو زمین پر لانی کی ،
بجھاتا ہے پانی آگ کو ،
پر اسی پانی میں آگ لگانے کی
جاگ اٹھی ہے من میں ایک لہر
لہر کچھ کر دکھانے کی . . . !
Posted on Jun 09, 2012
سماجی رابطہ