بن اس کے زندگی
بن اس کے زندگی درد ہے تنہائی ہے ،
میری آنکھوں میں کیوں موت سمٹ آئی ہے .
کہتے ہیں لوگ عشق کو عبادت یارو ،
عبادت میں پھر کیوں رسوائی ہے .
وہ نا آئے تو دل کو لبھانے کو میرے ،
شب ہجر میں اس کی یاد چلی آئی ہے .
محفل میں رہ کر بھی تنہا رہنا ،
یہ ادا اس کی محبت نے سکھلائی ہے .
یہ بھی اس کی محبت کی عنایت ہے یارو ،
میں تماشہ بنا اور دنیا تماشائی ہے .
اس سے تعلق ہی کچھ ایسا رہا ہے دوستو ،
جب بھی سوچا اسے آنکھ بھر آئی ہے .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ