دل میں تمہارا پیار ہے ایسے
پائل میں جھنکار ہو جیسے
سوچ کے تجھ کو من لہرائے
سانسوں میں مہکار ہو جیسے
بن تیرے محسوس ہو مجھ کو
سونا سب سنسار ہو جیسے
تیرے آنے سے لگتا ہے
آئی ایک بہار ہو جیسے
" حیدر " ایک تجھی کو چھائے
باقی سب بیکار ہو جیسے ،
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ