کریں ہم لاکھ چاہیں کوششیں لیکن

کریں ہم لاکھ چاہیں کوششیں لیکن

کریں ہم لاکھ چاہیں کوششیں لیکن

محبت ہو ہی جاتی ہے

ہماری زندگی جو رستہ ہے ایک

ہمیں اس راہ پر چلتے ہوئے

یہ مل ہی جاتی ہے

محبت تلخ ہوتی ہے

مگر ہر حال میں ہم کو

محبت کی سبھی ان تلخیوں کو جھیلنا ہو گا

محبت جس کو ہوتی ہے

یہ خود اس کو ہنر اپنا سکھاتی ہے

نہیں ایسا کے یہ کوئی ہوا کا ایک جھونکا ہے

کے جو دیوار سے ٹکرائی

اور واپس چلا جائے

یا پھر آنچل کو چھو کر ہی گزر جائے

محبت جس کسی کے نام ہوتی ہے

ہمیشہ پھر اسی کے نام رہتی ہے

نہیں پھر چھوڑتی دامن

اَزَل سے آباد تک ساتھ رہتی ہے

نبھانا پڑتا ہے اس کو

یہ ہم پر فرض ہوتی ہے

چکانا پڑتا ہے اس کو

یہ ہم پر قرض ہوتی ہے

کریں ہم لاکھ چاہے کوششیں لیکن

نگاہیں جس قدر چاہے ہم جھکا کر چلیں

پھر بھی کبھی قدموں کی آہٹ پر

کبھی اک مسکراہٹ پر

نظر تو اٹھ ہی جاتی ہے

محبت ہو ہی جاتی ہے

Posted on Feb 16, 2011