تیرے پیار میں رسوا ہوکر جا ئیں کہاں دیوانے لوگ
تیرے پیار میں رسوا ہوکر جا ئیں کہاں دیوانے لوگ
جانے کیا کیا پوچھ رہیں ہیں یہ جانے پہچانے لوگ
جیسے تمھیں ہم نے چاہا تھا کون بھلا یوں چاہے گا
مانا اور بہت آئینگے تم سے پیار جتانے لوگ
کیسے دکھوں کے موسم آئے کیسی آگ لگی یارو
اب صحراؤں سے لاتی ہیں پھولوں کے نذرانے لوگ
کل ماتم بے قیمت ہوگا آج ان کی توقیر کرو
دیکھو خوں جگر سے کیا کیا لکھتے ہیں افسانے لوگ
جانتے ہیں یہ عشق مسلسل روگ ہے آہ و زاری کا
پھر بھی اسکے کوچے میں جاتے ہیں عمر گنوانے لوگ
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ