تجھے پیار کی قسم ہے ( پاک اولڈ )
تجھے پیار کی قسم ہے
میرا پیار بن کے آ جا
میری بے قراریوں کا
تو قرار بن کے آ جا
تیرے انتظار میں ہیں
ابھی شام کے نظارے
کوئی کیوں مجھے صدا دے
کوئی کیوں مجھے پُکارے
میری زندگی خزاں ہے
تو بہار بن کے آ جا
میرا دل دھڑک رہا ہے
میرے دل سے یوں نا کھیلو
تمہیں واسطہ وفا کا
میرا پیار مجھ سے لے لو
تیری جیت ہو چکی ہے
میری ہار بن کے آ جا
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ