آخری خواہش
" آخری خواہش "
جب میری روح بھی
میرے جسم کا ساتھ چھوڑ دے
تو
ایک بار آ کر
میری بے نور آنکھوں کے
ادھورے خوابوں کو یاد کر کے
کچھ دیر کے لے رونا
اور
میرے بے جان چہرے کو
ہاتھوں میں لے کر
ہو سکے تو آنْسُو بہانا
لیکن
ایک بار " جان " صرف ایک بار
اتنا کہہ دینا ! !
" مجھے تم یاد آتے ہو "
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ