دل بھلاتا نہیں ہے محبتیں اسکی
پڑی ہوئی تھیں مجھے کتنی عادتیں اسکی
یہ میرا سفر اسکی خوشبوؤں میں گزرا
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اسکی
دور ہونے لگا ہوں تو ایسا لگتا ہے
کے چھاؤں جیسی تھیں مجھ پر رفاقتیں اسکی
یہ کس گلی میں ، یہ کس شہر میں نکل آئے
کہاں پہ رہ گئےں لوگوں صداقتیں اسکی
میں بارشوں میں جدا ہو گیا ہوں اس سے مگر
یہ میرا دل میری سانسیں ہیں امانتیں اسکی . . . !
Posted on Jul 21, 2012
سماجی رابطہ