جب بھی یہ نظریں دیکھتی ہیں تمہیں

جب بھی یہ نظریں دیکھتی ہیں تمہیں

جب بھی یہ نظریں دیکھتی ہیں تمہیں
ان ہونٹوں پہ مسکراہٹ چھا جاتی ہے
تمھاری یہ پائل کی جھنکار
اور ہاتھوں کے یہ کنگن کی آواز
مجھے تمھارا دیوانہ بنا دیتے ہیں

ہر صبح تم جب اپنی بھیگی ہوئی زلفوں سے
میرے چہرے پر پانی کی بوندے گراتی ہو
سورج کی کرنیں پھر دھیرے سے دستک دیتی ہیں
میری وہ صبح اور بھی حسین لگنے لگتی ہے

وہ دھیرے دھیرے سے جب میں قریب آتا ہوں
بڑھتی ہوئی دھڑکنوں کو ہر پل محسوس کرتا ہوں
جب میرے ہاتھ چھوتے ہیں تمھارے لبوں کو
تو نا جانے کیوں عجیب سا احساس ہوتا ہے

اس احساس کو اور اس پیار کو
میں اپنے دل میں ہمیشہ زندہ رکھوں گا

ہاں ہمیشہ زندہ رکھوں گا . . . !

Posted on Feb 16, 2011