کبھی تم ملنے آؤ نا
کبھی تم ملنے آؤ نا
تمہیں محسوس کرنا ہے
تمھاری ذات میں کھو کر
تمھارا حصہ بننا ہے
تیری ویران آنکھوں میں
تمھاری بکھری باتوں میں
وفا کے رنگ بھرنے ہیں
تمھارے پھول چہرے پے اُداسی کا جو منظر ہے
یہاں اپنی چاہت سے ہنسی نقش کرنی ہے
کبھی تم ملنے آؤ نا …
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ