خوبصورت ہوتی ہے اداسی بھی
خوبصورت ہوتی ہے اداسی بھی
خوشی میں چھپی ہوتی ہے غمی بھی
لبوں پر ہوتی ہے ہنسی کبھی
تو کبھی آنکھوں میں نمی بھی
تنہا رہنا بھی اچھا لگتا ہے
مگر محسوس ہوتی ہے کسی کی کمی بھی
شوخ و چنچل تو ہے ہی وہ ظالم
بانکپن میں اسکے ہے سادگی بھی
ساز بھی ہو جاتے ہیں خاموش کبھی
کبھی گنگناتی ہے خامشی بھی
اسکے حسن کا چرچہ ہے چار سو
شامل ہے اسکے مداحوں میں ظفری بھی .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ