خوبصورت ہیں وہ لب

خوبصورت ہیں وہ لب
جو پیاری باتیں کرتے ہیں

خوبصورت ہے وہ مسکراہٹ
جو دوسروں کے چہروں پر بھی مسکان سجا دے

خوبصورت ہے وہ دل
جو کسی کے درد کو سمجھے
جو کسی کے درد میں تڑپے

خوبصورت ہیں وہ جذبات
جو کسی کا . . . احساس کریں

خوبصورت ہے وہ احساس
جو کسی کے درد کے میں دوا بنے

خوبصورت ہیں وہ باتیں
جو کسی کا دل نا دکھائیں

خوبصورت ہیں وہ آنکھیں
جن میں پاکیزگی ہو
شرم و حیا ہو

خوبصورت ہیں وہ آنسو
جو کسی کے درد کو محسوس کر کے بہہ جائے

خوبصورت ہیں وہ ہاتھ
جو کسی کو مشکل وقت میں تھام لیں

خوبصورت ہیں وہ قدم
جو کسی کی مدد کے لیے آگے بڑھیں ! ! ! ! !

خوبصورت ہے وہ سوچ
جو کسی کے لیے اچھا سوچے

خوبصورت ہے وہ انسان
جس کو خدا نے یہ
خوبصورتی عطا کی

Posted on Feb 16, 2011