خواب مرتے نہیں
خواب دل ہیں نا آنکھیں نا سانسیں کے جو
ریزہ ریزہ ہوئے تو بکھر جائینگے
جسم کی موت سے یہ بھی مر جائینگے
خواب مرتے نہیں
خواب تو روشنی ہیں ، ناوا ہیں ، ہوا ہیں
جو کالے پہاڑوں سے رکتے نہیں
ظلم کے دوزخوں سے بھی ڈرتے نہیں
روشنی اور ناوا اور ہوا کے الم
مقتلوں میں پہنچ کر بھی جھکتے نہیں
خواب تو حرف ہیں
خواب تو نر ہیں
خواب سقراط ہیں
خواب منصور ہیں . . . !
Posted on Aug 03, 2012
سماجی رابطہ