مانگتی ہوں کچھ دعائیں
اے کاش ان میں اثر ہو جائے
وہ چاہے مجھے کچھ اس طرح
کے تا قیامت یہ پیار امر ہو جائے
یہ ہے دعا کبھی جو ہو ضرورت اسے سانسوں کی
خدا میری سانسیں دے دے اسے
یوں میری جان اسکی نظر ہو جائے
دعا تو یہ ہے کے گزرے زندگی اسکی بانہوں میں
اگر یہ نا ہو تو اسکے قدموں میں ہی سہی
میری زندگی اسکے سنگ بسر تو ہو جائے
دعا ہے وہ پیار کرے میرے جیسا مجھ کو
یاد کرے سحر و شب مجھ کو
بس اب اسکو میرے پیار کی قدر ہو جائے
مانگی ہیں یہ دعائیں
اے کاش ان میں اثر ہو جائے
Posted on Mar 01, 2012
سماجی رابطہ