محبت ایسا رستہ ہے
محبت طاق دل پر
جلنے والا
وہ چراغ آخر شب ہے
کے اس کی لو
اگر مدھم بھی پڑ جائے
تو اندر کا اجالا
کم نہیں ہوتا
محبت کرنے والوں کو خبر ہے
محبت ، وسوسوں اور واہموں کے درمیاں
کچھ دن یونہی بے خواب او بے خواہش
اسیری کاٹ سکتی ہے
ہمیشہ کے لیے لیکن
یہ محور سے نہیں ہٹتی
محبت ایسا رستہ ہے
کے جس پے
واپسی ممکن نہیں ہوتی
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ