محبت کس کو کہتے ہیں
محبت کس کو کہتے ہیں
ہمیں تم نے سکھایا تھا
عبادت کس کو کہتے ہیں
یہ بھی تم نے بتایا تھا
مگر جب ہم محبت کی کسی وادی میں کھوئے تھے
سہانے خواب میری جاگتی آنکھوں میں سوئے تھے
ہمیں تنہا کیا تم نے کوئی آواز تک نا دی
تمہیں ڈھونڈا بہت سپنے سجاتی میری آنکھوں نے
بہت خوش فہمیاں پالے
بہت ہی دور جا نکلے
جہاں سے لوٹ آنے میں
ہمیں اک عمر لگنی تھی
تو اس دم اک پل سوچا !
کے کیوں نا ہم کچھ دور اور جا بھٹکیں
کسی نئی اور جا نکلیں
کسی کے ساتھ پھر ہم بھی
کھیل محبت کا پھر کھیلیں
کسی کا توڑ دیں دل ہم
کسی کو سوز میں دھکیلیں
مگر مشکل پڑی ہم کو
کے ہم پتھر نہیں بلکہ
دھڑکتا دل ہی رکھتے ہیں
محبت کس کو کہتے ہیں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ