محبت دھند میں لپٹی ہوئی وادی کا موسم ہے

محبت دھند میں لپٹی ہوئی وادی کا موسم ہے
چمکتی ہے تو سورج ہے برستی ہے تو رم جھم ہے

محبت نام ہے کتنے مسلسل امتحانوں کا
محبت کر نہیں سکتا کے جس میں حوصلہ کم ہے

محبت کرنے والوں کو سدا مسکان ملتی ہے
محبت کرنے والوں کی ذرا سی آنکھ بھی نم ہے

محبت زندگی میں زندگی کا ایک نغمہ ہے
مگر یہ موت کی دہلیز پر صدیوں کا ماتم ہے . . . !

Posted on May 29, 2012