محبت مہرباں ہو گی
پریشان تم نہیں ہونا
کبھی چھپ کر نہیں رونا
کبھی اداس مت ہونا
جدائی زہر ہوتی ہے
مجھے معلوم ہے لیکن
فراق ہجر کا موسم
یقینا بیت جائے گا
یقینا وصل کے لمحے
دوبارہ لوٹ آئے گئے
وہی شمعیں وہی راتیں
وہی قصے وہی باتیں
وہی پھر داستاں ہو گی
محبت مہربان ہو گی
Posted on Jul 11, 2011
سماجی رابطہ