مجھے ایک بات کہنی تھی ، تمہیں اتنا بتانا تھا 
 
 کے میری زندگی ہو تم ، تمہیں ہی سوچتا ہوں میں 
 
 بہت مصروف رہتا ہوں ، بہت سے کام ہیں مجھ کو 
 
 مگر تم سے نہیں غافل ، تمہیں ہی سوچتا ہوں میں 
 
 بہت سے لوگ ملتے تھے ، مگر جب سے تمہیں دیکھا 
 
 نا جانے کیا ہوا مجھ کو ، تمہیں ہی سوچتا ہوں میں 
 
 مجھے اوروں سے کیا لینا ، میرا لوگوں سے کیا رشتہ 
 
 میری دنیا ہو تم ہی تم ، تمہیں ہی سوچتا ہوں میں 
 
 نگاہوں میں بسی ہو تم ، خیالوں میں سمائی ہو 
 
 سکون دل ہو تم میرا ، تمہیں ہی سوچتا ہوں میں 
 
 بہت مشکل ہے یہ جینا ، تمھارے بن میرا رہنا 
 
 کے میری سانس میں ہو تم ، تمہیں ہی سوچتا ہوں میں 
 
 کبھی تنہائی میں بیٹھو ، اگر تنہائی میں تم ہو 
 
 تو اتنا یاد کر لینا ، تمہیں ہی سوچتا ہوں میں . . . ! 
Posted on Mar 03, 2012







سماجی رابطہ