رشتہ

کبھی سوچا ہے

ہمارے رشتے کا نام کیا ہے

محبت ، ضرورت ، خواہش ، جنون ، عشق یا

وہ رشتہ جو

آسمان کا زمین سے ہے

بارش کا صحرا سے ہے

حقیقت کا خوابوں سے ہے

دن کا رات سے ہے

یہ کبھی اک دوسرے سے

مل نہیں پاتے

لیکن اک دوسرے کے بغیر ادھورے بھی ہیں

شاید ایسا ہی کچھ رشتہ

میرا اور تمہارا بھی ہے

Posted on May 05, 2011