تمھارے بن
تمھارے بن نہیں رہنا مجھے تم سے محبت ہے
ہے بس تم سے یہی کہنا مجھے تم سے محبت ہے
زبان تو کہہ نہیں سکتی تمہیں احساس تو ہوگا
میری آنکھوں کو پڑھ لینا مجھے تم سے محبت ہے
تمھارے نام کردی ہے یہ پوری زندگی اپنی
بھلے ہی دکھ پڑیں سہنے مجھے تم سے محبت ہے
ہمیں احساس ہے تم کو بھی ہم سے پیار ہے لیکن
یہ میرے سامنے کہنا مجھے تم سے محبت ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ