وعدہ اس ماہ رو کے آنے کا
یہ نصیبہ سیاہ خانے کا
ذرے ذرے میں بے حجاب ہیں وہ
جن کو دعوی ہے منہ چھپانے کا
حاصل عمر ہے شباب، مگر
اک یہی وقت ہےگنوانے کا
اس کی بدلی ہوئی نظر توبہ
یوں بدلتا ہے رخ زمانے کا
کر دیاخوگر ستم اختر
ھم پہ احسان ہے زمانے کا
Posted on May 19, 2011
سماجی رابطہ