تیرے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) زکر پاک سے
تیرے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) زکر پاک سے یا نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )
مجھے مل گئی نئی زندگی
تیرا ذکر ذکر کریم ہے
تیرا خلق کتنا عظیم ہے
تیری شان ہے شان سروری
تیرے قدم ہیں جہاں پڑے
صحرا ہو گئے سب ہرے
تیری ذات کی ہے یہ جادو گری
تیرے حلم سے پتھر پگھل گئے
دشمن دشمنی سے نکل گئے
تیرے لہجے میں تھی کتنی شائستگی
جب بھی خالی دامن ہے اٹھایا
تو نے رحمتوں کا ساون برسایا
نہیں تجھ سا کوئی بھی سخی
تیری یاد میرا اعزاز ہے
وابستہ اس سے کامیابی کا راز ہے
نساء کی زندگی ہے تیری بندگی
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ