اللہ کے سوا
اللہ کے سوا کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتا نہیں ہوں
کسی اور کے آگے میں گڑگڑاتا نہیں ہوں
اپنے مالک کی رضا پہ راضی رہتا ہوں سدا
آقا کے سوا کسی در پہ سر جھکاتا نہیں ہوں
اللہ تعالی خود حکم کرتے ہیں مجھ سے دعا کرو
اللہ کی بات کسی غیر اللہ کے مقابل ٹھکراتا نہیں ہوں
اسی ہستی سے مانگتا ہوں جو شہ رگ سے قریب ہے
کسی غیر اللہ کے سامنے آنسو بہاتا نہیں ہوں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ