اے خدا
اے خدا
آج اک گنہگار
اپنے کیے پہ
رحم کی بھیک مانگنے
تیری بارگاہ معلی میں
اپنی کوتاہیوں پر شرمندہ
تیری نعمتوں کا ناشکرا
حاضر ہے
تجھے اپنا خالق و مالک جان کر
تمام گناہوں کو اپنی غلطی مان کر
تجھ سے مغفرت کی بھیک مانگنے
تیری بارگاہ معلی میں
سراپا شرمندہ کھڑا ہے
اسے بخش دے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ