مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضا کی تلاش ہے
تیرے عشق میں اے میرے خدا ! مجھے انتہا کی تلاش ہے
میں گناہوں میں ہوں گھرا ہوا ، میں زمین پہ ہوں گرا ہوا
جو مجھے گناہوں سے نجات دے ، مجھے اس دعا کی تلاش ہے
میں نے جو کیا برا کیا ، میں نے خود کو خود ہے تباہ کیا
جو تجھے پسند ہو میرے رب ! مجھے اس ادا کی تلاش ہے
تیرے در پہ ہی میرا سر جھکے مجھے اور نہیں کچھ چاہیے
مجھے سب سے کر دے بے نیاز ، مجھے اس انا کی تلاش ہے .
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ