تھوک دے خون
تھوک دے خون جان لے وہ اگر!۔
عالم ِ ترکِ مدعا میرا
جب تجھے میری چاہ تھی جاناں!۔
بس وہی وقت تھا کڑا میرا
کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتا
اتنا آسان ہے پتا میرا
آچکا پیش وہ مروت سے
اب چلوں کام ہو چکا میرا
آج میں خود سے ہو گیا مایوس
آج اک یار مر گیا میرا
بدھ, 06 فروری 2013