بتاؤ کیا لکھیں تم کو؟؟؟
کہ لفظوں کا چناؤ بھی
بڑا دشوار ہوتا ہے
جو تم کو جان لکھتے ہیں
وفائیں خوب روتی ہیں
ہمیں آکر یہ کہتی ہیں
کہ تم اپنے ہی قاتل کو
اپنی جان لکھتے ہو
خُدا کہتے ہو اُس کو
کبھی ایمان لکھتے ہو
یہ تم اچھا نہیں کرتے
تو پھر یہ سوچتے ہیں ہم
تمھیں اب سوگ لکھتے ہیں
کوئی مستقل سا روگ لکھتے ہیں
سوگ کو منانے میں
روگ کو بُھلانے میں
عُمر بیت جاتی ہے
روگ دینے والوں کو لوگ بھول جاتے ہیں
بُھول جانے والوں کا سوگ تو نہیں ہوتا
چلو تم ہی بتاؤ اب ؟؟؟؟
بُت لکھیں تم کو یا کہ خُدا لکھیں
اجنبی یا پھر آشنا لکھیں
اپنے نا کردہ گُناہوں کی
کوئی سزا لکھیں
بتاؤ تم کو کیا لکھیں ۔۔۔؟؟؟؟
Posted on May 17, 2013
سماجی رابطہ