بادام کا شربت

بادام کا شربت
اشیاء:
بادام 1\2 کلو
سبز الائچی 12 عدد
چینی ڈیڑھ کلو
پانی 1 لیٹر
ترکیب:
بادام کو ایک پہلے بھگودیں اور دوسرے دن چھیل کر باریک پیس لیں۔ پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور باریک کپڑے میں چھان لیں اور کپڑے میں بادام نکال کر پھر سے باریک پیس لیں اس طرح تین سے چار مرتبہ کرنے پر بادام سارے پس جائیں گے ، مزید ضرورت محسوس ہو تو مزید پیس لیں۔ اب یہ پسے ہوئے بادام چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر چڑھادیں۔ جب قوام تیار ہوجائے تو الائچی بھی باریک پیس کر ڈال دیں اور اس کو گاڑھا ہونے دیں، یہ شربت کافی گاڑھا ہوتا ہے۔ اب اسے اتار کر ٹھنڈا کرکے کسی مرتبان میں ڈال دیں اور دو چمچ ایک گلاس میں ڈال کر پانی یا دودھ ملا کر نوش فرمائیں۔ بہت ہی لذیذ اور دماغ کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

Posted on May 25, 2011