ااسٹرابری کا اسکوائش

اسٹرابری کا اسکوائش
اشیاء:
اسٹرابری کا رس 1 کلو
چینی 1\2 کلو
پانی 2 لیٹر
ٹاٹرک ایسڈ 3گرام
اسٹرابری ایسنس 1 چائے کا چمچ
شربت سرخ رنگ کا 1 چائے کا چمچ
پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ 5 چٹکی
ترکیب:
اسٹرابری کو اچھی طرح دھو کر مکسر سے یا ہاتھوں سے مل کر ان کا رس اچھی طرح نکال لیں پھر اس رس کو صاف باریک کپڑے سے چھان لیں۔ پانی میں چینی حل کرکے ایک تار کی چاشنی تیار کریں۔ چاشنی کے ٹھنڈا ہونے پر اس میں ٹاٹرک ایسڈ ملادیں۔ اب اس میں اسٹرابری کا رس ملادیں۔ اس کے بعد رنگ اور ونیلا ایسنس بھی ملادیں۔ اب تھوڑے سے گرم پانی میں پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ گھول کر پورے اسکوائش میں ملادیں اور اسٹرابری کا رس تیار ہے۔ اسے تقریباََ آٹھ دس دن کے بعد استعمال میں لائیں تو زیادہ مفید ہوگا۔

Posted on May 26, 2011