چانپ کا خشک سا لن
اشیاء:
چا نپ آدھا کلو
گھی حسب ضرورت
پیاز ایک کلو
پسا ہو ا گرم مصالحہ ایک چمچہ
دہی ڈھائی کلو
کالی مرچ ایک چمچہ(پسی ہو ئی )
لہسن چا ر جوئے
ادرک دس گرام
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
لہسن ،پیازاورادرک چھیل کر کا ٹیں اور پیس لیں پھر ایک برتن میں دہی پھینٹ کر ڈالیں ۔ اس کے سا تھ ہی اس میں چا نپ کے ٹکڑے پسا ہو ا گرم مصالحہ ،ادرک ،لہسن ،پیاز ،نمک اور سرخ مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پربیس منٹ تک پکائیں ۔اس کے بعد چولہے سے نیچے اُتار دیں اور ایک فرائی پان میں گھی گرم کر کے تلیں ،پھر نکال کر پلیٹ میں ڈال دیں اور پسی ہو ئی سیا ہ مرچیں چھڑک کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔
Posted on Jun 10, 2011
سماجی رابطہ