گوشت کا نمکین بھرتہ
اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی ایک پاﺅ
لونگ ایک چھٹانک
بڑی الائچی ایک چھٹانک
کالی مرچی ایک چھٹانک
پیاز ایک پاﺅ
ادرک دو چھٹانک
دھنیا تین چھٹانک
نمک حسب ذائقہ
دہی حسب ضرورت
ترکیب:
آدھے گھی میں تھوڑی سی پیاز لال کرنے کے بعداسی میں گوشت کے پارچے ڈال دیجئے۔چند منٹ بعد پانی میں نمک اور دھنیہ ڈال کر پلٹ دیجئے۔پھر پانی میں ڈال کر گلائےے۔جب پانی خشک ہوجائے اور پارچے گل جائیں ۔پتیلی سے نکال کر سِل پر پیس لیجئے۔ادرک کوٹ کر آدھا گوشت میں ملا دیجئے۔باقی آدھا گھی میں بھون لیں۔پتیلی میں گوشت ڈال کر بھونئے۔پھردہی میں باقی پیاز ملا کر پتیلی میں ڈالےے اور بھونتے رہئے۔لونگ ،بڑی الائچی،کالی مرچ،پیاز ، ادرک، دھنیا،لال مرچ اور نمک کا مصالحہ پیسئے اور اس میں ملا دیجئے۔پھر اس آدھے گھی کا بگھار دیجئے۔(یہ بگھارپتیلی کوچولہے سے نیچے اتار کر دیا جائے۔) ھر دہی ڈال کر چند منٹ پکائےے۔اس کے بعد آگ پر سے اتار لیں۔
گوشت کا نمکین بھرتہ
Posted on Jun 11, 2011
سماجی رابطہ