گوشت کا قورمہ

گوشت کا قورمہ
اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی ڈیڑھ پاﺅ
لہسن،ادرک آدھی چھٹانک
دار چینی دوماشہ
دہی ایک پاﺅ
سوکھا دھنیا دوتولہ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
سیاح مرچیں آدھا تولہ
لونگ آدھا تولہ
بڑی الائچی آدھا تولہ

ترکیب:
سب سے پہلے دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز لال کریں،ادرک ،لہسن،مرچ،دھنیا گوشت کے ساتھ بھون لیں۔ اچھی طرح بھوننے کے بعد اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ دہی میںگرم مصالحہ ڈال کر (گرم مصالحہ ڈالنے سے پہلے کوٹ لیں)گوشت میں ڈال دیں۔ پانی خشک ہونے پر پانی کے ساتھ خوب بھونیں اور حسب ضرورت گریبی رکھ کر دم پر چھوڑ دیں۔ پانچ منٹ بعد چولہے سے اتارلیں ۔لذیذ قورمہ تیار ہے۔

Posted on Jun 11, 2011