کھڑے مصالحے کا گوشت

اشیاء:
$گوشت # آدھا کلو
$گھی # آدھا پاؤ
$پیاز # ایک پاؤ
$دہی # ایک پاؤ
$لہسن # آدھی پوتھی
$سرخ مرچ # ایک چھٹانک
$ادرک # آدھی چھٹانک
$نمک# حسب ضرورت

ترکیب:
ایک پلیٹ یا کسی برتن میںپیاز موٹی موٹی کتر لیں .اب ایک پتیلی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کریں ،پھر پیازڈال کر گلابی کر لیں اور پھر ایک لہسن کو پیس کرپتیلی میں ڈال دیں اور چند ہی سیکنڈ کے بعد گوشت بھی ڈال دیں پھر سرخ مرچیں کتریں اور دہی میں شامل کر کے وہ بھی ڈال دیں اور خوب اچھی طرح ہلائیں اور پھر تھوڑا سا گھی اور ڈال دیں .اب ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں .پھر جب گھی میں سنسناہٹ ہو تو پتیلی کو چولہے سے اُتار دیں اور کھانے کی تیاری کریں.

Posted on Feb 16, 2011