ناشپاتی کا کیک
اشیاء:
میدہ 8 اونس
چینی(باریک) 4 اونس
مارجرین 4 اونس
انڈا ایک عدد
ناشپاتی(درمیانی) ایک عدد
دودھ 3 کھانے کے چمچے
آئسنگ شوگر نصف اونس
ترکیب:
میدے کوچھان کر اس میں چینی اور مارجرین ملائیں۔ یہاں تک کہ مکسچر روٹی کے ٹکڑوں جیسا ہوجائے۔ ناشپاتی چھیل کر اس کے ٹکڑے کرلیں اور مکسچر میں ملائیں۔ انڈوں کو دودھ کے ساتھ پھینٹین اور دسرے خشک اجزاءکے ساتھ ملا کر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ گھی لگے سانچے میں ڈال کر50 منٹ تک 200 ڈگری کے اوون میں بیک کرلیں۔
Posted on Jun 17, 2011
سماجی رابطہ