حیدرآبادی مرچوں کا سالن



اشیاء:
$موٹی ہری مرچیں # آدھا کلو (ڈنڈی کاٹ کر لمبائی میں کاٹ لیں)
$رائی # ایک چھٹانک
$تل # ایک چھٹانک
$پساہوا کھوپرا # ایک چھٹانک
$سفید زیرہ پساہوا # آدھ چھٹانک (بھون لیں)
$بادام یا مونگ پھلی # مٹھی بھر (چھلکے اتار کر پیس لیں)
$املی # حسب ذائقہ (بھگو کر بیج نکال لیں
$نمک # حسب ذائقہ
$تیل # حسب ضرورت

ترکیب:
تیل گرم کریں.اس کے بعد رائی ، تل، پساہوا کھوپرا، سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح خوب بھون لیں. جب بھن جائے تو ہری مرچیں ڈال دیں. پھر پسی ہوئی مونگ پھلی یا پساہوا بادام ڈال کر بھونیں. املی کا پانی ڈالئے اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں. مزیدار سالن تیار ہے.


Posted on Feb 16, 2011