بال صفا لوشن

بیریم سلفائیڈ ایک پونڈ، صاف پانی 4 پونڈ۔
ترکیب:
کسی چینی کے برتن میں بیریم سلفائیڈ کو پانی میں خوب حل کر کے چھوڑ دیں۔ نصف گھنٹہ بعد اوپر زردی مائل لوشن نتھر آئے گا۔ اسے آہستہ آہستہ نتھار لیں۔ سیاہی نہ آنے پائے۔ اب اس لوشن میں سادہ رنگ ملا کر رنگین کر کے شیشیوں میں بھر کر پیکنگ کر کے فروخت کریں۔ چینی کے برتن کو فوراً لوشن نکالنے کے بعد صاف کرلیں ورنہ برتن میں باقی مادہ پتھر بن جائے گا۔
ترکیب استعمال:
اس لوشن سے بالوں کو اچھی طرح تر کرلیں۔ چند منٹ بعد کپڑے سے اس جگہ کو صاف کردیں۔ جلد ریشم کی طرح ملائم نکل آئے گی اور بال اڑ جائیں گے۔
نوٹ:
اس لوشن کو ہمیشہ بند شیشی میں رکھنا چاہئے ورنہ طاقت زائل ہوجائے گی۔

Posted on Dec 28, 2010