بالوں کی دیکھ بھال

بال آپ کی سر کی خوبصورتی کی علامت ہیں اور آپ کو انہیں حسین بنا کر ہی رکھنا ہے۔
• شیمپو کرنے کے بعد بالوں کو قدرتی طور پر خشک ہونے دیں۔ ہئیر ڈرائر بالوں کی نمی ضائع کردیتا ہے اور اسے خشک اور بے لوچ بنا دیتا ہے۔
• بالوں پر ضرورت سے زیادہ شیمپو استعمال نہ کریں۔
• بالوں کو دھونے سے پہلے انہیں اچھی طرح سے گیلا کرلیں۔
• بال دھونے کے بعد انہیں پانی سے اچھی طرح صاف کریں تاکہ شیمپو کے ذرات ان میں پاقی نہ رہ جائیں۔
• گیلے بالوں کو بہت زیادہ صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں۔
• کنگھوں اور بالوں کو بہت زیادہ صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں۔
• بالوں کو پھٹے ہوئے کناروں کو قینچی سے برابر کترتی رہیں۔
• پیراکی کے بعد بالوں کو ہمیشہ دھوئیں اور انہیں کنڈیشن کریں۔
• بالوں کو پشت کی طرف بہت زیادہ کھینچ کر پونی ٹیل نہ باندھیں۔
• بالوں کو باندھنے کے لیے لاسٹک بینڈ ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے ان کے سرے پھٹنے لگتے ہیں۔ اس کی جگہ کورڈ بینڈ استعمال کریں۔

Posted on Jan 05, 2011