اس کریم میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈالا جاتا ہے۔ اس لئے یہ چہرے کا رنگ کافی حد تک صاف کر دیتا ہے۔ لیکن اس کو سخت ڈاٹ والی شیشی میں رکھنا چاہئے ورنہ ہائیڈروجن اڑ جانے پر اس میں گورا کرنے کا اثر نہیں رہتا۔ لینولین 15 اونس، بادام کا تیل 15 اونس، سہاگہ آدھا اونس، ہائیڈروجن پرآکسائیڈ 8 اونس۔
ترکیب:
لینولین اور بادام کے تیل کو ملالیں۔ گرم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب ہائیڈروجن پرآکسائیڈ میں سہاگہ پیس کر ڈال دیں اور فوراً شیشی کی ڈاٹ لگا دیں جب سہاگہ حل ہوجائے تب پہلے والے مکسچر میں اس کو ملا کر خوب پھینٹ کر فوراً شیشیوں میں بھر دیں۔ چہرے کا رنگ گورا کرنے کے لئے خالی ہائیڈروجن پرآکسائیڈ برابر مقدار میں ملا کر ہلایا جائے تو رنگ صاف ہوجاتا ہے چونکہ یہ بہت جلد اڑنے والی چیز ہے۔ اس لئے کچھ عرصہ بعد اس کریم میں تازہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ معہ تھوڑے سے سہاگہ کے اور ملا لینا چاہئے۔ کچھ لوگ لینولین سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ یہ اون کی چربی ہے۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس کے بجائے ارنڈی کا تیل استعمال کریں۔
بلیچنگ کریم
Posted on Dec 24, 2010
سماجی رابطہ