• چہرے کو روزانہ دھونے کے بعد دن میں کم از کم دو مرتبہ سفید پھٹکری کے ٹکڑے کو گیلا کرکے چہرے پرملیں۔
• نیم کی لکڑی کو پانی میں بھگو دیں نرم ہونے پر پتھر پر رگڑ کر اس میں دیسی کافور قدرے ملا کر اس کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں۔
• سفید چندن دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔
• جائفل کو آہستہ آہستہ پانی میں رگڑ کر دھبوں پر لگائیں۔
• کھیرے، ٹماٹر، پودینہ اور تلسی کا رس چہرے پر ملیں۔
• رات کو سوتے وقت تھوڑا سا لیموں کا رس دودھ میں ملا کر روزانہ چہرے پر ملیں۔
بادام روغن (پانچ ملی لیٹر)
گلیسرین (پانچ ملی لیٹر)
لیموں (ایک عدد)
لیموں کا رس گلیسرین اور بادام روغن ملائیں اس مرکب کو رات کو سوتے وقت لگائیں صبح اٹھتے ہی تازہ پانی میں دھو لیں۔
Posted on Jan 03, 2011
سماجی رابطہ