آپ اگر مچھلی پکا رہی ہیں تو اس کی بو یقیناً پورے گھر میں پھیل رہی ہوگی۔ بلکہ پورے محلے میں پھیل رہی ہوگی اور آپ کی پڑوسنوں کو یہ معلوم ہو رہا ہوگا کہ آج آپ کے ہاں مچھلی بنی ہے۔ تو کیوں نہ اس بو اور اس راز کو چھپانے کا ایک آسان نسخہ بتا دیا جائے۔ وہ نسخہ یہ ہے کہ مچھلی پکاتے وقت باورچی خانے میں ایک بھیگا ہوا تولیہ لٹکا دیں۔ وہ تولیہ مچھلی کی بو جذب کرلے گا اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ آپ نے مچھلی بنائی ہے۔
Posted on Dec 28, 2010
سماجی رابطہ