7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:0
جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
اے آر وائی - جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو سمیت زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھیں اور سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔
سونامی کی ایک میٹر بلند لہریں شمال مشرقی ساحلی علاقے میاگی سے ٹکرا گئیں۔زلزلے کے بعد چھ اعشاریہ دو شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئیوٹ، فوکوشیما، آوموری اور ایبارکی پری فکچر شامل ہیں۔ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔